تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

اسٹیٹ بینک کل اگلے دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

جیو نیوز - لاہور.......اسٹیٹ بینک کی جانب سے کل اگلے دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ماہرین شرح سود میں رد و بدل کے حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کررہے ہیں،یہ پالیسی رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی ہوگی ۔

اس سے قبل جولائی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت کم سے کم بنیادی شرح سود یا پالیسی ریٹ ساڑھے 6 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 7 فیصد پر موجود ہے۔

ماہرین کی اکثریت کا خیال ہے کہ مہنگائی 12 سال کی کمترین سطح پر آنے، نجی شعبے کو ملنے والے قرضے میں سست روی اور دیگر عوامل کے باعث شرح سود میں50 فیصد کمی کے امکانات موجود ہیں لیکن روپے کو مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے محتاط پالیسی بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.