18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے 3 ارکان کو ایف بی آر کے نوٹس
جیو نیوز - اسلام آباد.......ایف بی آر نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے 3 ارکان کو آڈٹ نوٹس جاری کردیے ہیں۔ یہ آڈٹ نوٹس پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، اے این پی کے حاجی الیاس بلور اور تحریک انصاف کے محسن لطیف کو جاری کیے گئے ہیں۔
یہ تینوں سینیٹرز حکومتی پالیسی پر شدید تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ان سینیٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں آڈٹ نوٹس کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں، لیکن یہ کیسی قرعہ اندازی ہے کہ صرف اپوزیشن ارکان کو منتخب کیا گیا؟
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے لیے کھاتوں کے انتخاب وزیر خزانہ کی موجودگی میں ہوا تھا، اس میں کسی کی کوئی بدنیتی نہیں ہے۔