26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19
کراچی میں شہریوں نے جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کیے
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے شہریوں نے اس سال جانوروں کی قربانی پر 30ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ کراچی میں کامیاب آپریشن کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں جس کے اثرات اس سال قربانی کے حوالے سے بھی دیکھے گئے ہیں۔
گزشتہ سال کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئی تھیں مگر اس سال قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آئیں اور عید کے تیسرے روز قربانی کیلئے جانور خریدنے والوں کو بھی سستا جانور دستیاب نہیں ہے۔
اس سال اب تک سُپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں 3 لاکھ 40 ہزار گائے فروخت ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 40ہزار بکرے اور ساڑھے تین ہزار اونٹ فروخت ہوئے۔