28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا
جیو نیوز - واشنگٹن......آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہورہا ہے جس میں پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی نویں قسط کی منظوری دی جائے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو نویں قسط آئی ایم ایف کے پروگرام کےتحت دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی یہ رقم چند روز میں پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہوجائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کی صورتحال اوراقتصادی اعشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔