تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری

جیو نیوز - واشنگٹن......عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرکی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔آئی ایم ایف بورڈ کے تمام ممبران نے پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔

واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آٹھویں ریویو کے بعد پاکستان کے لیے 50 کروڑ4 لاکھ ڈالرقسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تمام ممبران نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری اوراقتصادی اعشاریوں پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیےدرست اقدامات ، معاشی نشوونما کی ترقی اورپرائیویٹ سیکٹرزمیں نئی ملازمتوں کی فراہمی کو بھی سراہا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.