29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:3
پیٹرول کی قیمت میں دس پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز
جیو نیوز - اسلام آباد......اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی،جسے آج وزارت پٹرولیم کو ارسال کیا جائے گی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دس پیسے فی لیٹر کمی ، اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ایچ او بی سی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت دو، دو روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
اوگرا کی جانب سے سمری کو آج وزارت پٹرولیم کو ارسال کیا جائے گا۔