تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:20

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

جیو نیوز - اسلام آباد.......انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔

اجلاس میں بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.03 فیصد 31 اکتوبر تک وصول کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اب تک1لاکھ افرادنےٹیکس گوشوارےجمع کروائے، یہ تعداد کمپیوٹرائزڈ طریقے سے گوشوارے جمع کرانیوالوں کی ہے، مینوئل طریقےسےٹیکس گوشوارےجمع کرانیوالےاس کےعلاوہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.