تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:31

اگست کی نسبت ستمبر میں افراط زر کی شرح میں 0.1 فی صد کمی

جیو نیوز - کراچی.......اگست کی نسبت ستمبر میں افراط زر کی شرح میں اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ ماہ پیاز، دال ماش، چائے ، آلو، تازہ سبزیوں، چنے کی دال اور گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

چیف شماریات افسر آصف باجوہ نے اسلام آبادمیں ماہانہ بریفنگ میں میڈیاکوبتایاکہ ستمبر میں مرغی، ٹماٹر، تازہ پھلوں، انڈوں اور کھانے کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔

انہوں نےبتایاکہ مردم شماری اور خانہ شماری کے لئے6کروڑ بیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیےگئےہیں اورآئندہ سال مارچ میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.