تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:47

بینکوں نے عیدالاضحیٰ پرجعلی کرنسی نوٹس جاری کیے:سلیم مانڈوی والا

جیو نیوز - اسلام آباد.....سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے بینکوں نے عیدالاضحیٰ پرجعلی کرنسی نوٹس جاری کیے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسلام آبادمیں اپنی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کےاجلاس میں کہا ہے کہ عید قربان پر ملک بھر میں جعلی کرنسی نوٹ استعمال ہوئے ،بینکوں نے صارفین کو جعلی کرنسی نوٹ جاری کیے۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایک بینک نے عید پر جعلی کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ بینکس کسی بھی کرنسی نوٹ کی پڑتال کیےبغیرجاری نہیں کرتے۔ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ دوہزار سترہ تک کرنسی نوٹوں کے اصل یا جعلی ہونے کے لیے ہر برانچ میں مشینیں لگائی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.