2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:3
قومی ایئر لائن کا747طیارہ گراؤنڈ نہیں کیاگیا، ترجمان پی آئی اے
جیو نیوز - کراچی........ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پالپاکےالزامات غلط ہیں، پی آئی اےکا747طیارہ گراؤنڈ نہیں کیاگیا، 747کےفلائنگ سائیکل ختم ہوگئےہیں،اس لیےان کو مزید نہیں اڑایا جاسکتا۔
ترجمان کے مطابق ایسےجہازوں کواڑانےسےمسافروں کی سلامتی کوخطرہ ہوسکتاہے، پی آئی اےکی تاریخ میں پہلی بار86 فیصدنیا ِفلیٹ ہو گیاہے، پہلےصرف 22جہازتھے،جن کی تعداد بڑھاکر41کردی گئی ہے۔