تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے فوری ریلیف پیکیج جاری کرے،عامر فیاض

جیو نیوز - لاہور .........آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کے لیے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے ورنہ چند روز میں کئی ملیں بند اور مزدور بے روز گار ہوجائیں گے۔

چیئرمین اپٹما پنجاب زون عامر فیاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور اس دوران کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت تباہی کے دہانے پر آچکی ہے۔ بحران کی بڑی وجوہات بجلی گیس کی عدم دستیابی اور بھاری ٹیکس ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ چند روز میں 15 بڑی ملیں بند ہوچکی ہیں اور مستقبل قریب میں مزید یونٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو 15روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.