6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59
گجرات :محکمہ صحت نےمضرصحت 4 ہزار لیٹردودھ ضائع کردیا
جیو نیوز - گجرات ........گجرات کےعلاقےسرائےعالمگیرکےقریب محکمہ صحت نےمضرصحت 4 ہزار لیٹردودھ کو نہر میں گرا کر ضائع کردیا ۔ڈی سی اولیاقت چٹھہ کےمطابق خفیہ اطلاع پرمحکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ نےسرائےعالمگیرکےراستےجانے والےدودھ کےٹینکرکو روک کر دودھ کا معائنہ کیا۔
دودھ میں مضرصحت کیمیکل شامل ہونےکی تصدیق کےبعد دودھ کو نہرمیں بہادیاگیا،ضلعی انتظامیہ کےمطابق مضرصحت دودھ منڈی بہاوالدین میں واقع ایک فیکٹری سےاسلام آباد پہنچایا جارہاتھا،جہاں اس دودھ کی سپلائی مختلف ہوٹلوں میں ہونا تھی۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر وقارنقوی کاکہنا ہےکہ مضر صحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری سےمتعلق منڈی بہاؤالدین کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیاجائےگا۔