6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15
سال 2016 میں بھی جنوبی ایشیا تیزی سے ترقی کر ے گا
جیو نیوز - نیویارک.......عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں بھی جنوبی ایشیا تیزی سے ترقی کرتا ہوا خطہ رہے گا، جبکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں ترقی کی شرح 7 اعشاریہ 4 فیصد رہے گی جبکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی شرح بڑھنے کی وجہ مہنگائی میں کمی اور ترسیلات زر ہے۔
جبکہ پاکستان کے مستحکم زرعی شعبے کی وجہ سے بھی اقتصادی ترقی ممکن ہوئی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کو مزید بہتر بنانے کے لئے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔