7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:3
اینگرو کے پچاس سال پورے ہونے پر کراچی میں تقریب
جیو نیوز - کراچی......چیف ایگزیکٹو آفیسر اینگرو پاکستان خا لد سراج سبحانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل این جی اگر نہ آئی تو پاکستان میں گیس کا بحران پیدا ہو جائے گا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں اینگرو کے پچاس سال پورے ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خالد سراج سبحانی کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے بحران پر قابو پا نے کے لئے ایل این جی انتہائی نا گزیر ہے۔
ملک میں ایل این جی کے سلسلے میں تمام اقدامات پو رے کر لئے گئے ہیں جلد ہی عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔