تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:35

اوگرا کی درآمدی ایل این جی کی عبوری قیمت فروخت کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد.......اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی عبوری قیمت فروخت کی منظوری دے دی ، اوگرا کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پی ایس او کی طرف سے اب تک درآمد کی گئی ایل این جی کے سودوں کی روشنی میں فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی عبوری قیمت 8.64ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

پی ایس او نے درآمدی ایل این جی کی قیمت فروخت مقرر کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست دے رکھی تھی ، اوگرا کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق کراچی پہنچنے تک ایل این جی کی قیمت 7.72ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بنیاد پر پی ایس او کا مارجن 1.82فیصد مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ پی ایس نے یہ مارجن 4فیصد مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایل این جی کی عبوری قیمت میں ٹرمینل چارجز 0.66ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو شامل کیئے گئے ہیں، اوگرا کے مطابق ایل این جی کی عبوری قیمت فروخت میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں کیا گیا ہے ، اوگرا نے فیصلے میں کہا ہے کہ پی ایس او کی طرف سے فراہم کی گئیں ان سے بظاہر یہ لگا کہ حکومت کا ایل این جی فریم ورک بنیادی خامیوں کا اشکار ہے۔

پی ایس او ، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے درمیان سہ فریقی معاہدہ ہوا نہ ہی قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ، اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ درخواست میں جو ایل این جی کی قیمت سے متعلق جواعدادوشمار ان کے بارے میں بھی واضح نہیں کہ ان پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اتفاق ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ ایل این جی صارفین کے ساتھ بھی معاہدوں کو حتمی شکل نہیں دی گئی ، اوگرا نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ جب تک پی ایس او کی طرف سے خریدی گئی ایل این جی کو حکومتی منظوری نہیں مل جاتی ، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاہدے طے نہیں پا جاتے اور مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں ایل این جی کی حتمی قیمت مقرر نہیں کی جاسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.