تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:20

تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ رواں ماہ طے کیے جانے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد.......تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ رواں ماہ طے کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق تر کمانستان افغانستان پاکستان اور بھارت کے وزرائے توانائی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ بلائے جانے کا امکان ہے جس میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ طے کی جائے گی ۔

اس حوالے سے ترکمانستان کے سینئر وزیر توانائی کی سربراہی میں ایک وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آبافد میں ملاقات بھی کی ہے ۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی فنڈنگ سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی ۔ منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ 10ارب ڈالر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.