تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:35

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہو گیا ،چیئرمین نجکاری کمیشن

جیو نیوز - اسلام آباد........نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 1956 میں ایک ایکٹ کے تحت قائم کی گئی تھی ،، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اس ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس آپشن کے تحت نجکاری نہ ہوسکی تو دوسرا آپشن اثاثوں کی فروخت ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس میں عدالت کو شامل کرنا ہوگا، حکومت دونوں آپشنز پر غور کررہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.