تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:35

ایشیائی مارکیٹ میںخام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

جیو نیوز - سنگاپور....... ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا، جس کی وجہ عالمی سطح پر کام تیل کی طلب میں اضافہ اور امریکی کروڈ کی پیداوار میں کمی کے بارے میں پائی جانے والی توقعات ہیں۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر میں ترسیل کیلئے معاہدے معاہدے اعشاریہ49 فیصد کے اضافے سے 49اعشاریہ67 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی عرصہ میں ترسیل کے معاہدے اعشاریہ45 فیصد کی بہتری سے 53اعشاریہ29 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

یاد رہے کہ خام تیل کی قیمتیں رواں سال اگست میں 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد سے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد اور برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں تقریباً 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.