تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:8

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کااضافہ

جیو نیوز - کراچی.......دو اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ زخائر میں ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر ذخائر 20 ارب ڈالر سے زائد کے ریکارڈ پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط اور عالمی بانڈز کی فروخت کی مد میں 50، 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ اس کے علاوہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور 26 کروڑ ڈالر سے زائد کے دیگر قرض کی رقم بھی پاکستان کو مل گئی۔

اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب 20 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 85 کروڑ ڈالر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.