9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:43
بجلی چوری میں بااثر افراد ملوث ہوتے ہیں ،لیسکو حکام
جیو نیوز - لاہور.....لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں مقامی بااثر افراد ملوث ہوتے ہیں۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرانا ہو تو پولیس تعاون نہیں کرتی ۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ای شیخوپورہ ساجد رضا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے چوری کا عنصر بہت بڑھ گیا ہے، غریب ہو یا امیر کوئی بھی بل نہیں دینا نہیں چاہتا ۔بیشتر بااثر شخصیات بھی بجلی چوری کو برا نہیں سمجھتیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مرید کے میں 5 ٹیوب ویل اور ٹرانسفارمر ز ڈائریکٹ لائنوں سے بجلی چوری کرتے پکڑے ،پولیس نے کئی روز بعد مقدمہ درج کیا مگر اس کے باوجود بجلی چور دندناتے پھر رہے ہیں۔ساجد رضا نے بتایا کہ ڈی آئی جی رینج کوپولیس کے تعاون نہ کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔