تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:3

خوشاب:شمسی توانائی کے پاور پلانٹ کے لیے پیشگی ٹیرف کا اعلان

جیو نیوز - خوشاب......نیپرا نے خوشاب میں ایک مقامی کمپنی کی جانب سے شمسی توانائی پر چلنے والے پاور پلانٹ کے لیے پیشگی ٹیرف کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والے 12میگاواٹ کے پاور پلانٹ سے حاصل بجلی کے پیشگی ٹیرف کیلئے درخواست دے رکھی تھی ، نیپرا نے اپنے فیصلے میں بجلی کا پیشگی ٹیرف 15روپے 77 پیسے مقرر کر دیا ہے۔

منصوبہ ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کے علاقے آدھی کوٹ میں لگے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.