12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کریں گے،سلیم مانڈوی والا
جیو نیوز - اسلام آباد......سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور عالمی بینک کےکہنےپر قومی اثاثوں کو غیر شفاف طریقے سے فروخت کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی نجکاری کی ہر سطح پرمخالفت کرے گی،حکومت عالمی بینک اور ڈونر اداروں سے قرض لے کر قومی اداروں کی فرخت کے لئے امریکا میں روڈ شو کر رہی ہے۔
ہیوی الیکٹریکل کمپنی کی فروخت ایک بڑا سیکنڈل ہے۔پیپلزپارٹی ایم ڈی پی ایس او کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کرےگی۔