تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:48

وِد ہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات جاری ہیں،چیئرمین ایف بی آر

جیو نیوز - لاہور .....چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات جاری ہیں چند روز کے لئے موخر کرنے کا امکان ہے واپس نہیں لیں گے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا ۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کہ دستاویزی اکانومی نہ ہونے کے برابر ہے کوئی بھی ٹیکس دینے کو تیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس دینے کو تیار نہیں بات چیت ہو رہی ہے دو ماہ کے لئے چھوٹ دیں گے اس کے بعد 0.6 کی شرح سے لاگو کر دیا جائے گا طارق باجوہ نے بتایا کہ بے نام ٹرانزیکشن ختم کرنے کے لئے قانون لارہے ہیں اگلے اسمبلی سیشن میں پیش کر دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.