تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:1

ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں لیں گے، چیئرمین ایف بی آر

جیو نیوز - لاہور..... چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں سے مذاکرات جاری ہیں، یہ ٹیکس واپس نہیں لیں گے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا۔

لاہور میں سیمینار میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دستاویزی معیشت نہ ہونے کے برابر ہے، کوئی ٹیکس دینے کو تیار نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں چند روزکےلئے ٹیکس کی وصولی موخر کی جا سکتی ہے ،نئے سال سے اعشاریہ چھ کی شرح سے یہ ٹیکس لاگو کر دیا جائے گا۔بغیر نام کی ٹرانزیکشن ختم کرنے کے لئے جلد قانون لایا جا رہا ہے۔چیئرمین ایف بی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر پر تنقید نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.