تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

اپٹما پنجاب زون کا کل یوم سیاہ کا اعلان

جیو نیوز - لاہور.....حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کئے جانے پر اپٹما پنجاب زون نے 14اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین اپٹما پنجاب زون عامر فیاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے حکومت کو اپنے مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں لیکن سوائے تسلیوں کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ بجلی کے موجودہ ٹیرف اور گیس کی عدم فراہمی سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اب تک30سے 35ملیں بند ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر فیکٹریاں بند رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.