14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی، اپٹما کاآج یوم سیاہ منانےکااعلان
جیو نیوز - لاہور......چیئرمین آپٹما عامر فیاض کا کہنا ہے کہ اس ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 21 فی صد کمی ہوئی، جو حکومتی منفی پالیسیوں کی عکاسی ہے۔ آج ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملز بند رہیں گی۔
آپٹما ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر فیاض کا کہنا تھا کہ بھارت سے یارن منگوایا جارہا ہے اور بجلی گیس مہنگی کی جارہی ہے ان اقدامات کے خلاف آج 14 اکتوبر کو یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہیں گی ،مزدور وں کو روز گار نہیں ملے گا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔