15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:6
وزیر اعظم کل جھنگ میں ایل این جی پاور منصوبے کا سنگ بنیا د رکھیں گے
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم جمعہ کے روز جھنگ میں 1230میگاواٹ کے ایل این جی پاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، منصوبے سے فی میگااوٹ بجلی پیدوار پر لاگت نیپرا تخمینوں کے مقابلے میں 3لاکھ 3ہزار ڈالر کم رہے گی ۔
وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق جھنگ میں تعمیر کیئے جانے والےایل این جی پاور پلانٹ کی بجلی پیداواری صلاحیت 1200میگاواٹ کی بجائے 1230میگاواٹ ہوگی۔
منصوبے سے فی میگاواٹ بجلی پیدوار پر 4لاکھ 88ہزار ڈالر میں پیدا ہو گی ، نیپرا تخمینے کے مطابق ایل این جی منصوبوں سے فی میگاواٹ لاگت 7لاکھ 91ہزار ڈالر ہے، وزارت پانی وبجلی کے زرائع کے مطابق جھنگ حویلی بہادر شاہ میں لگنے والا یہ ایل این جی پاور منصوبہ 2017میں مکمل ہو گا۔