تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:6

ایکس چینج کمپنیوں سے ملکی خزانے کوایک ارب 20 کروڑ روپے کا فائدہ

جیو نیوز - کراچی.......ستمبر میں ایکس چینج کمپنیوں کیجانب سے بینکوں کو 192 ملین ڈالرز کی فروخت سے قومی خزانے کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ۔یہ بات صدر ایسو سی ایشن ، ملک بوستان نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کمرشل بینکس ترسیل زر کی صورت میں یہ رقم لاتے تو حکومت کو فی ڈالر 6 روپے ریبیٹ کیساتھ 1ارب 20 کروڑ روپے دینے پڑتے ، لہذا ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر امپورٹ کی سہولت دینے سے قومی خزانے کا فائدہ ہوا ہے۔

انہوں نے مرکزی بینک سے مطالبہ کیا کہ 15 اکتوبر کو ختم ہونے والا ڈالر امپورٹ کا دورانیہ غیر معینہ مدت تک بڑھادیا جائے ۔ ملک بوستان کے مطابق ڈالر امپورٹ کی اجازت سے روپے کی گرتی ہوئی قدر میں ٹہراؤ آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.