تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:4

کراچی میں ڈیری فارمرز کا انوکھا احتجاج ،بھینسیں ذبح کردیں

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا تعین نہ ہونے پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نےانوکھا احتجاج کیا اور کئی بھینسیں ذبح کردیں۔

بھینس کالونی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسو سی ایشن کے صدر شاکر عمر نے کہا کہ ڈبے کے دودھ کی زا ئدقیمت پر کوئی روک ٹوک نہیں۔مطالبات نہ مانے گئے تو عاشور ہ کے بعد ہڑتال کی جائےگی۔

ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل معیز احمد کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی مڈل مین اور دکانداروں کا منافع طے کر کے فی لیٹر 85 روپے قیمت رکھنا چاہیں تو بھی انہیں اعتراض نہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے ساتھ لائی گئی کئی بھینسیں بھی احتجاجاً ذبح کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.