تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:31

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تعمیر روکنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست

جیو نیوز - لاہور......ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تعمیر روکنے کے عبوری حکم پر نظرثانی کےلیے پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران کے خاتم کےلیے کول پاور پراجیکٹ ضروری ہے اگر حکم امتناعی ختم نہ کیا گیا تو توانائی بحران میں اضافہ اور قومی خزانے کو نقصان ہو سکتا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم امتناع خارج کیا جائے۔

ہائیکورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر کول پاور پراجیکٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ منصوبے سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کاخدشہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.