تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

تھرپارکر :قحط متاثرین کیلئے 55 ہزار گندم کی بوریوں کو کیڑا لگ گیا

جیو نیوز - تھرپارکر ......تھرپارکر میں قحط متاثرین کو فراہم کی جانے والی 55 ہزار گندم کی بوریوں کو کیڑا لگ گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے گندم کا ذخیرہ پانچ ماہ قبل تھرپارکر بھجوایا گیا تھا۔

محکمہ خوراک کے مطابق قحط متاثرین میں آٹھویں مرحلے کے تحت گندم کی ایک لاکھ 29 ہزار بوریاں تقسیم ہونا تھیں جو ٹرانسپورٹرز کے زائد کرایے اور ضلع بھر میں بارش کی وجہ سے تقسیم نہیں ہوسکیں۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ کیڑا لگی گندم کو بچانے کے لیے ادویات اسپرے شروع کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.