17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:5
پاکستان کا روس ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان اور روس کے درمیان کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ۔روس اس منصوبے پر تقریبا"2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔
روس کے وزیر توانائی اور پاکستان کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
کراچی سے لاہور تک 1100 کلو میٹر طویل پائپ لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ دسمبر 2017 ء تک مکمل کیا جائے گا ۔ یہ پائپ لائن کراچی میں مائع قدرتی گیس کے ٹرمینلز کو لاہور کے ساتھ منسلک کرے گی۔