17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:31
حکومت سے مذاکرات جاری ہیں، چیئرمین اپٹما
جیو نیوز - اسلام آباد.......آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چیرمین طارق سعود نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں اورٹیکسزمیں کمی سےمتعلق حکومت کی طرف سے لچک نظرآرہی ہے۔
اسلام باد میں اپٹما اورٹیکسٹائل برآمدات سے متعلق ایسوسی ایشنزکے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اپٹما کے چیرمین نے میڈیا کوبتایا کہ ابھی حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر پر 170ارب روپے کے اضافی ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرسے ملاقات میں بھارت سے درآمد ہونے والے دھاگے پرریگو لیٹری ڈیوٹی میں کمی اور بجلی گیس سستی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اپٹما کے وفد کے اب مشیر ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف آر کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔