تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:49

نندی پاور منصوبہ:شہزادہ اکبر نئے پراجیکٹ ڈائرکٹر مقرر

جیو نیوز - اسلام آباد........نندی پاور منصوبے کی تعمیر میں غفلت پرتنے پر منصوبے کے پراجیکٹ ڈائرکٹر شاہد سہیل کو معطل کر دیا گیا ، شہزادہ اکبر نئے پراجیکٹ ڈائرکٹر لگادیئے گئے۔

وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے شاہد سہیل کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ، نندی پور پاور منصوبے ہی کے ایک ریزیڈنٹ انجینئر شہزادہ اکبر کو عارضی طور پر چیف انجینئر بناکر انہیں منصوبے کا پراجیکٹ ڈائرکٹر لگا دیا ہے ۔

چند روز قبل وزارت پانی وبجلی نے منصوبے کی تعمیر اور چلانے کے معاملات میں غفلت برتنے پر ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹر ز کی سفارش پر نندی پور پاور منصوبے کے چیف ایگزیکٹو محمد محمود کو بھی ہو عہدے ہٹا دیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.