تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:34

جرمنی کے سب سے بڑے کمرشل بینک کی سنگین غلطی

جیو نیوز - برلن.......جرمنی کے سب سے بڑے کمرشل بینک ڈوئچے بینک کی سنگین غلطی، ایک اکاؤنٹ ہولڈرکوغلطی سےچھ بلین ڈالریعنی 6 کھرب روپے بھیج دیے۔

’حساب کتاب میں اربوں ڈالر کی یہ غلطی‘ بینک کےایک جونیئر رکن سے اس سال جون میں سرزد ہوئی۔ کارکن نے غلطی سے چھ بلین ڈالر مالیاتی بانڈز کی تجارت کا کام کرنے والے ایک اکاؤنٹ ہولڈر کے نام منتقل تو کردیے تاہم اگلے ہی روز اس غلطی کا احساس ہو جانے پر یہ رقم واپس بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔

یہ غلطی بینک کو درپیش ایسے اسکینڈلز کی تازہ ترین مثال ہے، جن کی وجہ سے اسے اپنے خلاف دنیا بھر میں 600 قانونی مقدمات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.