تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:59

امریکا ، پاکستان کو 8ایف سولہ طیارے فروخت کرے گا

جیو نیوز - واشنگٹن.......اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8جدید ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8جدید ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہے اس بات کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف کے اس دورے کے دوران کیا جائے گا یا نہیں؟

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کی فراہمی کامقصد دونوں ممالک کے درمیان شراکت کو وسعت دینا ہے ۔ پاکستان کے پاس اس وقت 70 سے زائد ایف 16 طیارے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.