تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:4

چین اور برطانیہ کے درمیان 62 ارب ڈالرز کے معاہدے

جیو نیوز - لندن.......چین اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوٕں میں 62 ارب ڈالرز، مالیت کے معاہدے طے پاگئے، چینی صدر اور برطانوی وزیراعظم کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

چین اور برطانیہ نے تیل، گیس اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باسٹھ ارب ڈالرز مالیت کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی سمجھوتا طے پا گیا ہے ۔

چین اس منصوبے میں نو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں ملاقات کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور چینی صدر شی جن پنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اقتصادی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس لیے بھی چین کے ساتھ انتہائی قریبی تجارتی اور معاشی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملک چین میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سمیت دیگر متنازع امور پر کھل کر گفتگو کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.