22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:19
فیول ایڈجسٹمنٹ،ستمبرکیلئےبجلی 2روپے 88پیسے فی یونٹ سستی
جیو نیوز - اسلام آباد.......نیپرا نے ستمبر کے مہینے کیلئے بجلی 2روپے 88پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ستمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی سماعت نیپراہیڈکوارٹر میں ہوئی جس میں ستمبر کے مہینے کے لیے بجلی 2روپے 88پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی ۔
اس موقع پر چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کا کہنا تھاکہ اس اقدام سے صارفین کو 24ارب 39کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔