22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
نندی پور پاور پلانٹ کو آزمائشی طور پر دوبارہ چلا دیا گیا
جیو نیوز - گوجرانوالہ........نندی پور پاور پلانٹ کو آزمائشی طور پر دوبارہ چلا دیا گیا ہے۔ذرائع و زارت پانی و بجلی کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ سے دو سو تیس میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کو آزمائشی طور پر چلایا گیا ہے، اس کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو پیش کی جائے گی۔