22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:3
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا
جیو نیوز - اسلام آباد......ایشیائی ترقیاتی بینک 20 سال کی آسان اقساط پر پاکستان کو 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا۔ اسلام آباد میں ہونے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور اور کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے دستخط کیے۔
اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی کاکہنا تھا کہ یہ رقم گوجرہ، شور کوٹ موٹر وے کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موٹر وے کا 62 کلو میٹر طویل حصہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے، اس موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور ٹوبہ ٹیک سنگھ سفر کا دورانیہ آدھا رہ جائے گا۔