24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:3
سر ما یہ کا ری کیلئے پا کستان بہتر ین ملک ہے، امریکی حکام
جیو نیوز - واشنگٹن(جنگ نیوز) پاکستان اور امریکی حکام نے تجارتی وفود کے تبا دلوں‘جی ایس پی کا وسیع استعمال،ریڈی میڈی گا رمنٹس کے شعبے کی مضبو طی،کا روبا ری مواقعوں کے فرو غ کے حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کیلئے پر کشش منڈی اورسر ما یہ کاری کیلئے پا کستان بہتر ین ملک ہے۔
واشنگٹن میں پا کستانی اور امر یکی اعلی سطح کے وفود میں ملا قا توں کے بعد جا ری کئے جا نے والے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ امر یکی کامرس کا ادارہ پا کستانی نجی شعبے اور کا رو با ری طبقے کیلئے امر یکہ میں مواقع تلاش کر نے میں مدد فراہم کر یگا۔پا کستان اور امریکہ با ہمی تجارت میں وسعت اور سر ما یہ کا ری کے حوالے سے مشتر کہ مفادات کے حا مل ہیں ۔
امر یکہ پا کستان کو حا صل جی ایس پی کے بہتر استعمال میں پا کستانی حکومت کو معاونت فرا ہم کریگا۔ پاکستانی ریڈ ی میڈ گا رمنٹس کے شعبے کو مزید مستحکم کر نے کیلئے ووکیشنل سینٹرز کی صلا حیتوں میں اضافہ کر یگا، پاکستانی کاروباری شعبے کیلئے امر یکہ میں باقاعدگی سے تقریبات کا انعقاد کیا جا ئیگا۔
باہمی تجا رت اور سر ما یہ کا ری میں طے پا نے والے منصو بے کے تحت خواتین کو خو د مختار بنا نے کیلئے مختلف تجاویز پر کام کیا جائےگا۔پا کستان کو امر یکہ اور وسطی ایشیا کے ما بین مو جود معا ہدے ٹیفا کا مبصر ر کن بننے میں حما یت کر یگا۔