24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:20
ایشین انفر ااسٹر کچر انو یسٹمنٹ بینک ما لیا تی اداروں کا حریف نہیں
جیو نیوز - نیویارک....... ایشین انفر ااسٹر کچر انوسٹمنٹ بینک کے نو منتخب صدر جن لی کن نے کہا ہے کہ پاکستانی تعاون سے چین کی جا نب سے شروع کئے جا نے والا کثیر الجہتی ما لی ادارہ مو جودہ عا لمی ما لیاتی اداروں کا حریف ہو نے کی بجا ئے ایک ضرورت ہے۔
امر یکی ادارے بروکنکگز انسٹی ٹیوٹ کی جا نب سے امر یکہ میں منعقد کئے جا نے والے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے نومنتخب صدر نے کہا کہ بینک کے ممکنہ با نی ارا کین پا لیسیز اور قوا نین تیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا ئی ممالک 75فیصد شیئرز کے ساتھ بینک کے ابتدا ئی طو ر پر سب سے بڑے شرا کت دار ہیں اور بینک کے وسا ئل کی سر ما یہ کا ری بھی انہی مما لک میں کی جا ئے گی۔
انہوں نے کہا چین بینک کے 30فیصد شیئرز اور 26فیصد ووٹنگ کے اختیارات کا ما لک ہو گا جبکہ منصو بوں کا پہلا مر حلہ 2016میں شروع کیا جا ئے گا۔
100ارب ڈالرز کے زرمبادلہ کے ساتھ بینک شا ہرا ہوں کی تعمیر، مو با ئل ٹاورز کی تنصیب اور ایشیا کے انتہا ئی پسماندہ علا قو ں میں تر قی کے منصو بے شروع کر یگا جبکہ اس کا مر کز ی دفتر بیجنگ میں واقع ہو گا۔