27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:0
سیمنٹ کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
جیو نیوز - کراچی ........عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت تیزی سے گر رہی ہے جو کہ پاکستان میں سیمنٹ مینوفیکچرز کے لیے اچھی خبر ہے مگر اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں 2010ءاور2011ءمیں کوئلے کی قیمت 80ڈالر فی میٹرک ٹن سے بھی زیادہ تھی جوکہ 20 اکتوبر کو کم ہو کر 41.93ڈالر پر آگئی ہے ۔اس طرح تقریباً قیمت نصف رہ گئی ہے مگر سیمنٹ مینوفیکچرز نے سیمنٹ کی قیمت میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔
کوئلہ سیمنٹ انڈسٹری کا بنیادی خام مال ہے اس کی قیمت میں کمی سے مینوفیکچرز کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔