تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:20

یورپ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں ایک چوتھائی کمی

جیو نیوز - اسلام آباد ........ یورپ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں ایک چوتھائی کمی ہوگئی، جی ایس پی پلس کے باوجود8ماہ کے دوران تقریبا 5ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

یورپی یونین کے مطابق پاکستان سے درآمدات مسلسل کمی کا شکار ہیں، جنوری سے اگست 2015ء کے دوران پاکستان سے صرف 4ارب 99کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال 8ماہ میں یہ حجم 6ارب 6کروڑ ڈالر تھا۔

اس طرح درآمدات میں ایک ارب56کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.