28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
بجلی کی قیمت میں 2اعشاریہ 60 روپے فی یونٹ کمی
جیو نیوز - اسلام آباد......بجلی کی قیمت میں 2اعشاریہ 60 روپے فی یونٹ کمی کردی گئی جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ کراچی کےسوا ملک بھر کے صارفین کو دسمبر کے مہینے کے بلوں میں 15ار ب روپے کا ریلیف ملے گا۔