28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
پنجاب کےسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند
جیو نیوز - لاہور......سوئی ناردرن گیس کمپنی نےپنجاب بھر کےسی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کےلئےبند کردی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کےترجمان کےمطابق پنجاب کے سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی آج صبح6بجےسےبند کی گئی ہے،جوغیر معینہ مدت تک جاری رہےگی،یہ فیصلہ ایل این جی کی قلت کےپیشِ نظر کیا گیاہے۔