29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:37
جے ایس بینک : 100 برانچوں کی شمسی توانائی پر منتقلی مکمل
جیو نیوز - کراچی.........جے ایس بینک نے 100 برانچوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ۔جس سے تمام کمپیوٹرز، سرورز،ای ٹی ایمز اور ٹیلراسٹیشنز شمسی توانائی کی مدد سے چلائے جاسکیں گے۔
جے ایس بینک اور مہوش اور جہانگیر فاؤنڈیشن توانائی بحران پر قابو پانے اور ملک کو آلودگی سے محفوظ بنانےکی کوششوں میں سرگرم عمل رہا ہےاس ضمن میں پورے ملک میں موجود جے ایس بینک کی برانچوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے اس منصوبے پر عملدرآمد کی ابتداء سب سے پہلے 2013 ءمیں کراچی میں موجود دھوراجی برانچ کی شمسی توانائی پر منتقلی سے ہوئی۔
واضح رہے کہ جے ایس بینک کا شمار اس وقت ملک کے تیزی سے ترقی ہوئے بینکوں میں ہوتا ہے ۔اس وقت جے ایس بینک کے آن لائن نیٹ ورک کی 239 برانچیں ملک کے 122 شہروں میں کامیابی کے ساتھ خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔