29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:0
سنگاپو رواں کاروبار کیلئے دنیا بھر میں بہترین ملک قرار
جیو نیوز - واشنگٹن ........ سنگاپورکو رواں سال بھی کاروبار کرنے کیلئے دنیا بھر میں بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
سنگاپور ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا نمبر1یک ملک ہے جہاں کاروبارکرنا سب سے آسان ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ جس کے بعد ڈنمارک، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ ہیں۔ فہرست میں چھٹے نمبر پر برطانیہ جس کے بعد امریکا ساتویں نمبر پر، سویڈن آٹھویں اور ناورے اور سویڈن بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
ورلڈ بینک ہر سال یہ رپورٹ کسی ملک کے ریگولیٹر آف کوالٹی اور ایفیشنسی کی پیمائش کرکے مرتب کرتا ہے۔