تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:5

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 85پیسے فی یونٹ سستی

جیو نیوز - کراچی......نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے اگست کےمہینے کیلئےبجلی 85 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرتےہوئےفیصلہ سنایا، کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا تھاکہ کمپنی کو اگست میں فیول لاگت میں کمی سے ایک ارب 31کروڑ روپے کی بچت ہوئی ۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرانےکہاکہ کےالیکٹر ک کانیشنل گرڈ سے بجلی حاصل کرنے کامعاہدہ ختم ہوچکا، بجلی غیرقانونی طورپر جارہی ہے۔

ممبر پنجاب خواجہ نعیم نے کہا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 8روپے 25پیسے فی یونٹ بجلی حاصل کررہی ہے جبکہ ملک کےدیگرلوگ 11 روپے فی یونٹ بجلی حاصل کرتےہیں ۔اس پر کےالیکٹرک حکام نےکہاکہ بجلی پاکستان کی حکومت دے رہی ہے، اس میں نیپرا کاکوئی کردارنہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.