تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:18

منگل کی رات نندی پورپاور ہاؤس تھوڑی دیر کیلئے بند ہوا

جیو نیوز - گوجرانوالہ......نندی پور پاور ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کی رات پاور ہاؤس تھوڑی دیر کیلیے بند ہو گیا تھا ،تاہم تکنیکی خرابی پر فوری قابو پا لیا گیا اور بدھ کو 450 میگاواٹ بجلی حاصل کی گئی ۔

جیو نیوزسے گفتگو میں نندی پور پاور ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ، دن رات کوششوں کے بعد پاور ہاؤس کے فالٹ پر قابو پا لیا گیا ہے اور پراجیکٹ سےیومیہ 430 میگاواٹ بجلی پیدا کر کے سسٹم میں شامل کی جارہی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ منگل کی رات ہونے والی تکنیکی خرابی پر فوری قابو پا لیا گیا،بدھ کو 450 میگاواٹ بجلی حاصل کی گئی ،جبکہ آج 430 میگاواٹ تک بجلی مل رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کے لیے تیل وافر مقدار میں موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.